ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نربھیا قصورواروں کو3مارچ کی صبح 6بجے پھانسی

نربھیا قصورواروں کو3مارچ کی صبح 6بجے پھانسی

Tue, 18 Feb 2020 11:00:11    S.O. News Service

نئی دہلی،18/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس میں قصورواروں کے خلاف عدالت نے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا ہے۔ نئے ڈیتھ وارنٹ کے مطابق اب چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ 3 مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل کو بھی نئے ڈیتھ وارنٹ کا آفیشیل آرڈر سونپا جاچکا ہے۔عدالت کے فیصلہ پر بات کرتے ہوئے نربھیا کے والد نے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلہ سے خوش ہیں۔ وہیں نربھیا کی ماں نے بھی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں 7 سال سے لڑائی لڑ رہی ہوں اور امید ہے کہ اب3 مارچ کو نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی مل جائے گی۔ جبکہ قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی قانونی متبادل باقی ہیں۔توکیا پھانسی پھر ٹل سکتی ہے؟علاوہ ازیں خبر ہے کہ قصوروار ونے شرما بھوک ہڑتال پر ہے۔ وہیں عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو قانون کے مطابق قصورواروں کی دیکھ بھال کرنے کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 16 دسمبر 2012 کی رات میں 23 سال کی ایک پیرامیڈیکل طالبہ اپنے دوست کے ساتھ جنوبی دہلی کے منیرکا علاقہ میں بس اسٹانڈ پر کھڑی تھی۔ دونوں فلم دیکھ کر گھر لوٹنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کررہے تھے۔ اس دوران وہاں سے گزر رہی ایک پرائیویٹ بس میں وہ سوار ہوگئے۔ اس چلتی بس میں ایک نابالغ سمیت 6 لوگوں نے لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ بعد ازاں متاثرہ کو چلتی بس سے پھینک دیا۔


Share: